مخالفین کا خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بہیمانہ تشدد، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ماجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر انہیں قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔