عالمی یومِ ریڈیو پرفیصل آباد براڈکاسٹنگ ہاؤس میں پُروقار تقریب

 عالمی یومِ ریڈیو پرفیصل آباد براڈکاسٹنگ ہاؤس میں پُروقار تقریب

سٹیشن ڈائریکٹر کے دفتر میں کیک کاٹا گیا، دن بھر خصوصی فیچرز نشر کئے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر فیصل آباد براڈکاسٹنگ ہاؤس میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں سٹیشن ڈائریکٹر تابندہ اقبال کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں پروڈیوسرز، انجینئرز، اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹرز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ عالمی یومِ ریڈیو کی مناسبت سے دن بھر خصوصی ریڈیو فیچرز، مختلف پروگرامز اور مشاعرہ نشر کیا گیا۔ مقررین نے ریڈیو کی اہمیت، عوامی آگاہی میں اس کے کردار اور جدید دور میں اس کی افادیت کو اجاگر کیا، اس موقع پر ریڈیو سے وابستہ پیشہ ور افراد کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں