شہر کے سینی ٹیشن فلیٹ میں اضافہ ، نئی مشینری کا افتتاح
ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں:کمشنر راجہ جہانگیر انور
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے فیصل آبادشہر میں سینی ٹیشن فلیٹ میں اضافہ کردیا گیا جس کی بدولت تحصیل فیصل آباد میں صفائی کے نظام میں جدت آئے گی۔ڈور ٹو ڈور کلیکشن کیلئے مزید164 لوڈر رکشہ،106 ہیوی مشینری،مزید 866 سینیٹری ورکرز،361 ہینڈ کاٹز جبکہ شہر کے کمرشل سنٹرز میں 1400 ویسٹ بینز نصب کی جائیں گی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے نئی مشینری کا افتتاح کیا اور مشینری کے معیار کا جائزہ لیا،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد اور دیگر موجود تھے ۔کمشنرنے شہر میں صفائی کے لئے اضافی وسائل کو سراہا اور کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صاف ستھرا ماحول قائم رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری گلی محلوں شاہراہوں ،بازاروں میں نصب ڈسٹ بینز میں کوڑا ڈالیں، کوڑا/کچرا کھلے عام پھینکنے کی بجائے ویسٹ ورکرز کے حوالے کیا جائے۔