پنجاب گروپ آف کالجز پینسرہ کیمپس میں ذہانت کا مقابلہ
درجنوں سکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت، نمایاں ٹیموں میں انعامات تقسیم
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب گروپ آف کالجز پینسرہ کیمپس میں منعقدہ علمی مقابلہ بیٹل آف برینز (ذہانت کا مقابلہ)میں درجنوں سکولوں کے طلباء و طالبات کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلے میں مختلف نصاب سے سوالات پر مشتمل متعدد راؤنڈز منعقد ہوئے جس میں طلبہ نے غیر معمولی ذہانت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی رانا نصیر احمد،کلسٹر ہیڈ اینڈ ڈائریکٹر پنجاب کالج فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال، اکیڈمک ڈائریکٹر اینڈ پرنسپل پنجاب کالج فار ویمن عائشہ رفعت، ڈائریکٹر پنجاب کالج پینسرہ اینڈ ٹوبہ حاتم رفعت اور پرنسپل پنجاب کالج پینسرہ پروفیسر ساجد الرحمن سمیت دیگر سکول سربرہان ،اساتذہ و والدین بھی موجود تھے ۔مقابلے کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات، شیلڈز اور قیمتی تحائف دیئے گئے ۔ اس موقع پر رفعت اقبال نے خطاب میں کہا کہ پنجاب کالجز نوجوان نسل کو معیاری اور ہمہ جہت تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مسابقتی ماحول میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ پروفیسر ساجد الرحمن نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ایسے تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں جہاں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاقی اقدار پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہو۔