شہر کو رمضان تھیم کے مطابق خوبصورت بنانے کا فیصلہ

شہر کو رمضان تھیم کے مطابق خوبصورت بنانے کا فیصلہ

ایک بازار برقی قمقموں اور خوبصورت آرائش سے سجایا جائے :کیپٹن (ر)ندیم ناصر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر بھر کو رمضان تھیم کے مطابق خوبصورت بنایا جائے گااور ہر تحصیل میں بھی ایک بازار کو رمضان تھیم کے تحت برقی قمقموں اور خوبصورت آرائش سے شاندار انداز میں سجایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سہولت بازاروں میں صفائی کے بہترین انتظامات، شہریوں کیلئے مناسب بیٹھنے کی جگہ اور واش رومز کی باقاعدہ صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کیلئے سحری و افطاری کے دوران آرام دہ بیٹھنے کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے ، مرکزی شاہراؤں پر سٹریٹ لائٹس نظام کو مکمل طور پر بحال رکھنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے  فلڈ لائٹس سپورٹس ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں