نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ینگ انٹرپرینیورز سمِٹ

 نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ینگ انٹرپرینیورز سمِٹ

یونیورسٹی کے بی بی اے ، اے ڈی پی اور بی ایس سی ایس کے طلبا کی شر کت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور یونٹی وینچرز کے زیرِ انتظام نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ینگ انٹرپرینیورز سَمِٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے بی بی اے ، اے ڈی پی اور بی ایس سی ایس کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔میزبان اعلیٰ، ڈائریکٹر اینڈ کلسٹر ہیڈ پنجاب گروپ آف کالجز، پروفیسر رفعت اقبال نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

ویژنری لیڈر اور ہیڈ یو سی پی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب یوسف نے سمٹ کے مقاصد بیان کیے اور شرکاء کو بتایا کہ یونیورسٹی کس طرح Education beyond Classroom کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ینگ انٹرپرینیورز پیدا کر رہی ہے ۔کیمپس آرڈینیٹر ایڈوکیٹ پروفیسر آفتاب احمد بٹ نے قانون کے مضمون کے تحت اینٹرپرینیورشپ اور لیگل اسسٹنس کے موضوع پر پراجیکٹس کروائے اور طلباء کی رہنمائی کی۔ تقریب کے روح رواں اور لیڈ کیوریٹر، سی ای او یونٹی وینچرز پروفیسر مظہر حیات نے طلباء و طالبات کو نہ صرف اینٹرپرینیورشپ کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرایا بلکہ انہیں اپنی شناخت بنانے کی تربیت بھی فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں