آرکی ٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں ریٹائرڈ اسسٹنٹ کے اعزاز میں تقریب نئے سپرنٹنڈنٹ کا استقبال

آرکی ٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں ریٹائرڈ  اسسٹنٹ کے اعزاز میں تقریب نئے سپرنٹنڈنٹ کا استقبال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ بلڈنگز کے ارکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر حسن سرمد طوسی نے ریٹائر ہونیوالے اسسٹنٹ محمد اشفاق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جبکہ نئے سپرنٹنڈنٹ حسنین حیدر نقوی کے لیے ویلکم پارٹی بھی دی گئی۔

تقریب میں سینئر ڈرافٹس مین طارق گجر، عبدالحمید، خلیل الرحمن، عمر اشتیاق اعجاز ،احمد ضرار حسین سمیت دیگر افسر و ملازمین شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر حسن سرمد نے کہا کہ ارکیٹیکچر اسسٹنٹ محمد اشفاق نہایت محنتی، فرض شناس اور باہمی تعاون سے کام کرنے والے افسر رہے ہیں۔ وہ باضابطہ طور پر ریٹائر ضرور ہو گئے ہیں تاہم دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔آخر میں سٹاف ممبران نے محمد اشفاق کو قیمتی تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں