ٹریفک سٹاف کی شہریوں سے بد اخلاقی بر داشت نہیں :سی ٹی او

ٹریفک سٹاف کی شہریوں سے بد اخلاقی بر داشت نہیں :سی ٹی او

تمام سیکٹر انچارجز اپنے سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریں : ناصر جاوید رانا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک سٹاف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے لیے پہلے سلام پھر کلام کے اصول کو اپنائیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے ٹریفک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وائیلیٹرز سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ٹریفک سٹاف کی جانب سے بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہیں ہر شہری کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں تمام سیکٹر انچارجز اپنے سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاے گا تمام ڈی ایس پیز ٹریفک سرکل وائیز مانیٹرنگ کو مزید موثر بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں