مکو آنہ میں قرآن حفظ کرنے والے طلبا کی دستاربندی

مکو آنہ میں قرآن حفظ کرنے والے طلبا کی دستاربندی

طلباء صرف قرآن کے قاری یا حافظ نہ رہیں بلکہ قرآن کے عالم بنیں :میاں محمد زونیر

مکو آنہ (نمائندہ دنیا )جامع مسجد و مدرسہ حضرت قلب سلیم، مکو آنہ خانوآنہ بائی پاس روڈ میں سالانہ ختم پاک حضرت خواجہ میاں محمد قلب سلیم کے موقع پر قرآن پاک حفظ کرنے والے حافظ محمد فرحان امجد سمیت دیگر طلباء کی دستاربندی کی گئی۔تقریب میں حضرت خواجہ میاں محمد زونیر قلب سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اگرچہ عربی زبان میں ہے ، مگر اللہ رب العزت نے اس میں تمام زبانوں کے رنگ اور حسن سمو دیا ہے ، اس لیے طلباء کو کوشش کرنی چاہیے کہ مختلف زبانوں پر بھی دسترس حاصل کریں۔

انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ صرف قرآن کے قاری یا حافظ نہ رہیں بلکہ قرآن کے عالم بنیں اور اس کے علوم و فنون کے ساتھ اسے سمجھیں اور سیکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں آسمانی و زمینی تخلیق کی نشانیوں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ علوم و فنون، ثقافت و روایات، فلسفہ و حکمت کا سمندر ہے ۔ قرآن کا یہ اعجاز ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں آباد قاری اس کی تلاوت سے اجنبی محسوس نہیں کرے گا۔ قرآن وسعت نظر پیدا کرتا ہے اور انسان کی فہم و شعور کو وسیع کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں