گو جرہ : یتیم بچوں کی کفالت کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا چیرٹی ڈنر
اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دکھی لوگوں کی خدمت بہترین ذریعہ :مقررین
گوجرہ (نمائندہ دنیا )الخدمت فاؤنڈیشن گوجرہ نے یتیم بچوں کی کفالت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایک چیئرٹی ڈنر کا انعقاد کیا، جس میں معزز شخصیات اور مخیر حضرات نے بھرپور شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ آفت کی ہر گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار میدان میں نظر آتے ہیں اور بے سہارا بچوں کو معاشرے کا باوقار فرد بنانے کے ساتھ ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے ہر فرد اور اہل ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں حصہ لیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، ڈائریکٹر آرفن کیئر سپورٹس پاکستان وقاص وحید، ضلعی امیر جماعت اسلامی اور سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ٹوبہ ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، حافظ عبدالوحید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے دکھی لوگوں کی خدمت بہترین ذریعہ ہے ، جس سے ہم اپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔اس موقع پر مخیر حضرات نے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز دئیے ۔