چناب نگر: ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا سیلابی پل اور کلینک کا دورہ

چناب نگر: ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا سیلابی پل اور کلینک کا دورہ

پل کی مکمل مر مت کروائی جائے اور کیٹ لائٹس نصب کی جائیں: ہدایت

چناب نگر (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید اور ایس ڈی او ہائی وے لالیاں ندیم عابد شیرازی کے ہمراہ سیلابی پل احمد نگر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پل کی بہتری، رنگ و روغن، روشنی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ڈی او کو ہدایت کی گئی کہ پل کی مکمل مر مت کروائی جائے اور کیٹ لائٹس نصب کی جائیں تاکہ عوامی آمد و رفت محفوظ ہو۔

بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز کلینک احمد نگر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا، عملہ و ڈاکٹرز کی حاضری، مشینری کی کارکردگی اور صفائی کی صورتحال دیکھی۔ڈپٹی کمشنر نے انچارج سنٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران تمام ڈاکٹرز اور سٹاف مکمل وردی پہنیں۔ اس کے علاوہ وارڈ میں جا کر مریضوں کی عیادت کی گئی اور ان کے علاج و معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں