چنیوٹ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
مختلف علاقوں سے5 ملزم پکڑے گئے،6 کلوگرام سے زائد چرس برآمد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں، جس میں 5 منشیات فروش گرفتار ہوئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ کارروائیاں تھانہ لالیاں، چناب نگر اور کانڈیوال کے علاقوں میں کی گئی۔