اے ڈی سی جی کی زیر صدارت ویمن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس
ڈسٹرکٹ آفیسر کنول شہزادی کی ویمن پروٹیکشن سنٹر کی کارکردگی بارے بریفنگ
فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہو ا۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی نے ویمن پروٹیکشن سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ اور مانیٹرنگ فریم ورک کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم،سی پی او آفس،ہیلتھ اتھارٹی،لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام محکموں کو آپس میں مربوط کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ویمن میڈیکل آفیسر اور ماہر نفسیات کی ویمن پروٹیکشن سنٹر میں ڈیوٹی، پولیس فرنٹ ڈیسک کے قیام،خواتین پر تشدد کے خلاف عوامی آگاہی مہم کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے بھی متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔