ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے پولیس کو بھی گمراہی کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔