بجلی چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔