لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے اور ڈانس کر نیوالے 4 افراد گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان لاؤڈ اسپیکر پر فحش گانے چلانے اور ڈانس کرنے میں مصروف تھے ، جس سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے ۔