بھوانہ: پرل انٹرنیشنل کالج میں طلباء کے لیے آگاہی سیمینار

بھوانہ: پرل انٹرنیشنل کالج میں طلباء کے لیے آگاہی سیمینار

بھوانہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام پرل انٹرنیشنل کالج بھوانہ میں \\\"ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ\\\" (Responsible Digital Behavior) کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف، پولیس افسران، کالج سٹاف اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے طلباو طالبات کو ڈیجیٹل گیجٹس کے ذمہ دارانہ استعمال، اپنی تعلیم اور سماجی تعلقات کو محفوظ رکھنے کی ہدایات دیں۔سیمینار میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ موٹرسائیکل سوار طلباء کو دوران سفر ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے اجتناب کرنے کی تاکید کی گئی۔ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس کے علاوہ، ڈی پی او نے طلباء و طالبات کو منشیات کے نقصانات اور اس کے مضمرات سے آگاہ کیا اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منشیات کے استعمال کی روک تھام پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں