کمشنر راجہ جہانگیر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ

کمشنر راجہ جہانگیر کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ بے سہارا بچوں کی فلاح کے لیے متحرک ہے ۔

 کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کی۔کمشنر نے بچوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی اور ان کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے کلاس رومز، اسپورٹس روم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ تفریحی سہولیات کو سراہا۔انہوں نے نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور عمدہ مینجمنٹ پر ادارے کی انتظامیہ کو شاباش دی۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈویژنل انتظامیہ مقیم بچوں کے لیے تفریحی ٹورز کا اہتمام کرے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر روبینہ اقبال چیمہ نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں