ٹھیکریوالا: مویشی چور گینگ گرفتار، 25 لاکھ مالیت کا مال برآمد

 ٹھیکریوالا: مویشی چور گینگ گرفتار، 25 لاکھ مالیت کا مال برآمد

ملزموں کے قبضے سے پسٹل، موٹرسائیکل، موبائل فونز، اور مال و مویشی ملے

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) ایس ایچ او تھانہ ساندل بار سب انسپکٹر وقاص ہندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی مویشی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں گینگ سرغنہ عابد عرف آبو، مشتاق، کاشف اور موسی شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے پسٹل، موٹرسائیکل، موبائل فونز، اور مال و مویشی سمیت 25 لاکھ روپے سے زائد مال برآمد ہوا۔ گرفتار گینگ متعدد چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں