جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 24 گ ب میں دیرینہ دشمنی پرملزموں کی فائرنگ سے نوجوان علی نواز ڈوگر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گاؤں میں گجر برادری کے ساتھ پرانی رنجش چل رہی تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اسی پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔