ٹھیکریوالا:پیرا فورس کی گراں فروشی پر کارروائی، متعدد دکانیں سیل

ٹھیکریوالا:پیرا فورس کی گراں فروشی پر کارروائی، متعدد دکانیں سیل

جھنگ روڈ چک نمبر 67 ج ب سدھار کے مقامی بازاروں میں جرمانے بھی کئے گئے

پینسرہ، ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) پیرا فورس نے جھنگ رواڈ چک نمبر 67 ج ب سدھار کے مقامی بازاروں میں گراں فروشوں اور نرخوں کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں اور بھاری جرمانے عائد کیے ۔ کارروائی کے دوران قصاب کو گوشت مقررہ نرخوں سے زائد بیچنے پر جرمانہ، نجی بیکری کو زائد المعیاد اشیا فروخت کرنے پر سیل، جبکہ فریش ملک شاپ نے دودھ 220 روپے فی لیٹر پر بیچنے پر بھاری جرمانہ ادا کیا۔ قریب کے علاقوں میں بھی متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں