حضرت فاطمتہ الزہرہؓ کی سیرت خواتین کیلئے مشعلِ راہ : آصف رضا قادری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کے یومِ وصال کے موقع پر۔۔۔
سحری لنگر کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت تمام خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ آپ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ طیبہ صبر، استقامت اور ایثار کا عملی نمونہ ہے ۔ خاتونِ جنت رضی اللہ عنہا کی محبت ایمان کی علامت ہے اور آپ کا کردار خواتین کے لیے اعلیٰ ترین نمونہ ہے ۔ آپ رضی اللہ عنہا کی تربیت ہی کا نتیجہ تھا کہ حسنینِ کریمینؓ نے اسلام کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ مبارکہ میں اسلامی طرزِ زندگی کی مکمل تصویر موجود ہے ۔