چنیوٹ: ڈی پی اوکی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ

 چنیوٹ: ڈی پی اوکی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ

شہری بغیر سفارش پولیس سے متعلقہ مسئلے کیلئے میرے دفتر آ سکتے : ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بغیر کسی سفارش کے کسی بھی پولیس سے متعلقہ مسئلے کے لیے میرے دفتر آ سکتے ہیں، اور گھر بیٹھے کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370 پر وٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات کر سکتے ہیں۔ کھلی کچہری ہر روز صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی، تاکہ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے ۔ ڈی پی او نے امن و امان کے قیام اور قانون کے برابر نفاذ کو ہر صورت یقینی بنانے کا اعادہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں