جڑانوالہ:چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انجینئر روحان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیف آفیسر نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج لائنوں کی بہتری، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے نگہبان دسترخوان کا دورہ کر کے انتظامات اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔