ٹوبہ : اسسٹنٹ کمشنر کا رمضان نگہبان بازارکادورہ ، نرخوں کا جائزہ

 ٹوبہ : اسسٹنٹ کمشنر کا رمضان نگہبان بازارکادورہ ، نرخوں کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے سبزی، فروٹ، کریانہ اور گوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور مقررہ قیمتوں کی پابندی کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل بازار میں قائم رمضان نگہبان بازار کا بھی دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا، انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں