جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر(جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ترکھانی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بلقیس نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔