مسلح افراد نے شہری کو کار سمیت اغوا کر لیا

 مسلح افراد نے شہری  کو کار سمیت اغوا کر لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ای بلاک میں مسلح ملز موں نے شہری کو کار سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

طاہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی طارق اپنی کار میں گھر کے گیٹ پر پہنچا تو اسی دوران مسلح ملز موں نے گن پوائنٹ پر اسے ڈرائیونگ سیٹ سے اتار کر زبردستی گاڑی کی پچھلی نشست پر بٹھا لیا اور کار سمیت مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں