معمولی تنازع ،گھریلو ملازمہ کا دوسری پر چھری سے حملہ

معمولی تنازع ،گھریلو ملازمہ کا دوسری پر چھری سے حملہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تنازع پر ایک گھریلو ملازمہ نے چھری کے وار کرتے ہوئے دوسری کو شدید زخمی کر دیا۔

تھانہ صدر کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سنیلہ لیاقت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی 18 سالہ مہک ٹی این ٹی کالونی میں واقعہ گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔ جسے چھت کا پنکھا چلانے کے تنازع پر اس کی ساتھی گھریلو ملازمہ رمشا نے تیز دھار چھری کے وار کر کے لہو لہان کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں