150 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج تقسیم

 150 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ کی فاران پبلک سکول میں پر وقار تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ نے آغوش الخدمت یو ایس اے کے تعاون سے 150 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کیا۔ اس سلسلے میں فاران پبلک سکول کینال کیمپس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مستحق خاندانوں کو عزت و احترام کے ساتھ راشن پیکج فراہم کیا گیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ رانا عتیق الرحمن اور صدر کمیونٹی سروسز رانا سلطان محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا استعارہ بن چکی ہے ۔ سیلاب، زلزلے ، جنگ یا کسی بھی قدرتی آفت کے دوران فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں خدمات پیش کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی، کفالت یتامیٰ، بنو قابل، کمیونٹی سروسز، شعبہ تعلیم، شعبہ میڈیکل اور دیگر شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ مخیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ رمضان میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے ، اور الخدمت فاؤنڈیشن اس کے لیے بہترین مصرف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں