اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور بولی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے ریٹس کا جائزہ لیا۔
نیلامی کے عمل کی شفافیت، طلب و رسد کی صورتحال اور سرکاری نرخناموں کے مطابق قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔ آڑھتیوں اور بیوپاریوں کو ہدایت کی گئی کہ بولی کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے ۔