خاتون کوسابقہ رنجش پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا

خاتون کوسابقہ رنجش پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا

ملزموں نے خالد آباد کی رہائشی صائمہ کے کپڑے پھاڑ دیئے ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کوسابقہ رنجش پرتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ خالد آباد کی رہائشی صائمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ اس دوران اسکے کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ ہو گئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں