مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو زیر حراست ڈاکو زخمی
علی وارث اور وقارکوپولیس ریکوری کیلئے لیجارہی تھی،ساتھیوں نے حملہ کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو زیر حراست ڈاکو زخمی ہو گئے ۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پولیس زیر حراست ملزم علی وارث کو سامان کی ریکوری کیلئے لیجا رہی تھی کہ طفیل بھٹہ کے قریب مسلح ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم علی وارث زخمی ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ جھنگ بازار پولیس زیر حراست ملزم وقار کو سامان کی ریکوری کیلئے لیجا رہی تھی کہ راستے میں پولیس ٹیم پر ملزموں کی فائرنگ سے وقار زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم 40 سے زائد ڈکیتی چوری راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔