ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ کا آغاز، عید سے قبل مکمل کرنیکا ہدف

 ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ کا آغاز، عید سے قبل مکمل کرنیکا ہدف

19 ڈسپوزل سٹیشن کی ڈیسلٹنگ شروع کرکے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے احکامات پر ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ کا آغاز کردیا گیا جبکہ عید الفطر سے قبل تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے عید الفطرکے موقع پر اور چھٹیوں کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اور پائیدار پروگرام تشکیل دیا تھا جسکے تحت ڈائریکٹرز او اینڈ ایم کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ عید سے قبل ہر صورت یقینی بنائیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 19 ڈسپوزل سٹیشن کی ڈیسلٹنگ شروع کرکے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلانے کیلئے متعلقہ افسروں اورواسا عملے کو ڈسپوزل سٹیشنز کی ڈیسلٹنگ کو عید الفطر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں