جواں سالہ لڑکی،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
غلام آباد اور رضا آباد کے علاقے صدیق اکبر ٹاؤن میں درندگی ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد میں عبدالرحمن نامی شہری کی ہمشیرہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے صدیق اکبر ٹاؤن میں امین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔