بانی پی ٹی آئی کو ڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دی جاسکتی :میاں منان
سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر ملکر بیٹھنا چاہیے ، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دی جاسکتی پی ٹی آئی دور حکومت میں نواز شریف اور انکی بیٹی سمیت جن ارکان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے سب جھوٹے اوربے بنیادتھے جو اسی وجہ سے ختم اور میاں نوازشریف سرخروہوئے ۔بانی پی ٹی آئی ٹولے کیخلاف جومقدمات درج ہیں وہ سچے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر ملکر بیٹھنا چاہیے ، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے سڑکوں پر تماشے لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے ۔حکومت تین سال میں عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے بجلی مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے ۔ آئی پی پیز کو دیئے جانیوالے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔