کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول وماڈل کالج کی سکیورٹی کاجائزہ

کمشنر کا ڈویژنل پبلک سکول وماڈل کالج کی سکیورٹی کاجائزہ

انتظامات باریک بینی سے چیک،تربیت یافتہ سکیورٹی عملہ تعینات کرنیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرتعلیمی اداروں میں درکار ایس اوپیز کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈویژنل پبلک سکول اور ڈویژنل ماڈل کالج کا دورہ کیا اورکنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ تربیت یافتہ سکیورٹی سٹاف ڈیوٹی کیلئے تعینات کیا جائے اورسکیورٹی سٹاف اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھنے کیلئے فرضی تربیتی مشقیں کرائی جائیں۔ حفاظتی انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیاجائے ،کوئی خلا باقی نہیں رہنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں