ایران میں بمباری حقوق کی کھلی خلاف ورزی:خلیل طاہر
اقوام متحدہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فوری جنگ بندکروائے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فوری جنگ بندکروائے ۔جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ امریکہ اور اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں بچوں اور طالبات سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیاجس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اورمسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے بھی ایران پرحملوں کی مذمت اور شہداکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کااظہارکیاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان امن پسندملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور افغانستان نے پاکستان کیخلاف جوحرکتیں کی ہیں انہیں پاک افواج کی طرف سے بہتر جواب ملاہے ۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوملک اوردنیاکے حالات کامقابلہ کرنے کے لیے متحدہوناچاہئے ۔