قیمتیں کنٹرول ، ذخیرہ اندوزی پرکارروائیاں تیزکرنیکی ہدایت

قیمتیں کنٹرول ، ذخیرہ اندوزی پرکارروائیاں تیزکرنیکی ہدایت

ریٹ لسٹیں نمایاں آویزاں ہو نی چاہئیں ، سو فیصد عملدرآمد کیا جائے :ندیم ناصر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی عوامی خدمت کے جذبے کو مقدم رکھتے ہوئے افسر فیلڈ میں بھرپور موجودگی برقرار رکھیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید تیزکیا جائے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران مارکیٹ مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیکر پہلے عشرے کی کارکردگی کا تقابلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا فوکس اب صرف کارروائیوں کی تعداد پر نہیں بلکہ مؤثر نتائج اور پائیدار بہتری پر ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں ہو نی چاہئیں اور ان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں