امریکہ ،اسرائیل کو جلدظلم و تشد د کا خمیاز ہ بھگتنا پڑے گا :علما

 امریکہ ،اسرائیل کو جلدظلم و تشد د کا خمیاز ہ بھگتنا پڑے گا :علما

تمام اختلافات کو فراموش کرکے اتحاد بین المسلمین کا مظاہر ہ کیاجائے :مشترکہ مطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تمام مکاتب فکرکے علماکرام نے امریکی واسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران پردونو ں ممالک نے جس قسم کی جنگی کارروائیاں کی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ہم سمجھتے ہیں کہ عنقریب ان ممالک کو ظلم و تشد د کا خمیاز ہ بھگتنا پڑے گا ،علمائے کرام کا مشتر کہ اجلاس گز شتہ روز مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث مولانا یوسف انور کی صدارت میں انکی رہائش گاہ پر ہو ا ،اجلاس میں صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی ،صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدررضوی ، مفتی ضیامدنی ،مولانا ریاض کھرل ، علامہ طاہر الحسن ،رانا مظہر ،حافظ شفیق کاشف موجود تھے۔

دیگر شرکا میاں عبدالقیوم انور ،شیعہ راہنماڈاکٹرافتخار نقوی ،ڈاکٹر ممتاز، عاشق حسین رضوی ودیگر بھی شریک اجلاس تھے ۔ مشترکہ اجلاس میں علمانے عوام سے اپیل کی ہے کہ و ہ اپنے جذبا ت کنٹر ول میں رکھیں اورملک کو گھیرائو جلائو کی صورتحال سے دو چار نہ کریں بلکہ اب ضرورت اس امرکی ہے ہر قسم کی اختلافات کو فراموش کرکے اتحاد بین المسلمین کا مظاہر ہ کیاجائے ۔علمائے کرام نے مزید کہاکہ ہم سب جماعتیں بلا امتیاز افواج پاکستان کے ساتھ ہیں جوملکی سلامتی کیلئے متحدہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں