اقلیتوں کے انتخابی نظام میں بنیادی تبدیلیاں نا گزیر :اکمل بھٹی

اقلیتوں کے انتخابی نظام میں بنیادی تبدیلیاں نا گزیر :اکمل بھٹی

جداگانہ انتخابی نظام قوم مسترد کر چکی ، اسے اسی شکل میں بحال نہیں ہونے دینگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین مینارٹیز الا ئنس پاکستان اکمل بھٹی نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے اقلیتوں کے انتخابی نظام میں بنیادی تبدیلیاں نا گزیر ہیں، اقلیتوں کی پارلیمانی نمائندگی کو سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کے مرہون منت کر کے اقلیتوں کے آئینی انتخابی حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ پرانی طرز پر جداگانہ انتخابی نظام کو قوم مسترد کر چکی ہے اسے اسی شکل میں بحال نہیں ہونے دینگے ۔اقلیتوں کی پارلیمانی نمائندگی میں اضافہ، حلقہ بندیاں اور دوہرے ووٹ کا نظام اقلیتوں کو مضبوط کر کے سیاسی قوت بنائیگا۔

انہوں نے شہباز بھٹی کے پندرہویں یوم شہادت اور مینارٹیز الا ئنس پاکستان کے آٹھویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انہیں سراہتے ہیں، اکمل بھٹی نے کہا کہ شہباز بھٹی قوم کا سرمایہ تھے انہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ شمعون گل، فادر پرویز عمانوائیل، جوزف جانسن، نذیر بھٹی، ناصر غنی، بشپ زاہد بشیر ، شاہ آرسین، شاہد عالم، جاوید بھٹی، این عقیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں