پنجاب گروپ آف کالجز پینسرہ کیمپس کوئز مقابلہ پر انعامات تقسیم
پرنسپل پروفیسر ساجد الرحمن کاتینوں سکولوں کادورہ ، فاتحین کو نقد انعامات دیئے
پینسرہ (نمائندہ دنیا)پنجاب گروپ آف کالجز پینسرہ کیمپس میں گزشتہ ماہ شاندار کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،درجنوں سکولز کے سینکڑوں طلباو طالبات نے بھرپور شرکت کی اور علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں کلاس دہم کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور سخت مقابلے کے بعد پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو انعامات اور کیش پرائز سے نوازا گیا، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز پینسرہ کیمپس، پروفیسر ساجد الرحمن نے تینوں سکولوں کا وزٹ کرتے ہوئے فاتحین کو نقد انعامات دیئے ۔پرنسپل نے بختاور گرلز کالج منگوآنہ کا وزٹ کرتے ہوئے میڈم ایمان شہزادی کے ہمراہ وہاں کے طلباکو فرسٹ کیش پرائز کے طور پر 36,000 روپے اور دیگر انعامات پیش کیے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سدھار میں پہنچ کر چودھری طارق سعید (پرنسپل)ڈاکٹر خالق حسین احمد، علی اویس ورک اور دیگر موجودگی میں سیکنڈ پوزیشن پر 24,000 کے انعام دیئے ۔بعد ازاں ساجد الرحمن نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگوآنہ کا دورہ کیا جہاں تھرڈ پوزیشن لینے والے طلبہ کو انکے پرنسپل شہزاد افضل گیلانی کے ہمراہ 18,000 روپے کیش پرائز پیش کیا۔مقابلے میں شریک اساتذہ، والدین اور مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ ایسے علمی مقابلے نوجوانوں میں خیالات اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتے ہیں اور انہیں مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے تیار کرتے ہیں۔