عوامی ریونیو خدمت سروسز، دوسرے روزبھی مسائل سنے گئے

عوامی ریونیو خدمت سروسز، دوسرے روزبھی مسائل سنے گئے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سائلین کے مسائل سنے ،حل کے احکامات جاری

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی ریونیو خدمت سروسز کے دوسرے روز بھی شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سائلین کی درخواستوں پر سماعت کی اور متعدد درخواستوں پر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر فردِ ملکیت کے اجرا، انتقالات، تقسیم اراضی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو مسائل کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر التوا کیسز کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے اور ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ریونیو خدمت سروسز کا مقصد تمام متعلقہ افسران کو ایک چھت تلے لا کر شہریوں کو فوری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسائل کا حل تیز رفتار اور شفاف انداز میں ممکن ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں