سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن، کمشنر نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور سرجیکل ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔کمشنر نے مریضوں سے ادویات ہسپتال سے فراہم ہونے کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے میڈیسن سٹور اور او پی ڈی کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں صفائی کے معیار اور بیڈ شیٹس کی صفائی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر نے ہسپتال کی مشینری کی ورکنگ حالت کا معائنہ بھی کیا۔