فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا سامان اور مشینری چوری

فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں  مالیت کا سامان اور مشینری چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری چوری کرلی گئی۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مجاہد اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی فیکٹری کے تالے توڑ کر ملزمان رات کی تاریکی میں فیکٹری سے مشینری، تانبا، موٹریں، پنکھے ، لائٹس، اوزار اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں