سابق نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر محمد یاسین کی 67ویں سالگرہ ہسپتال عملہ کے ہمراہ کیک کاٹا

سابق نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر  محمد یاسین کی 67ویں سالگرہ  ہسپتال عملہ کے ہمراہ کیک کاٹا

پنسرہ (نمائندہ دنیا )سابق نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر محمد یاسین کی 67ویں سالگرہ سادہ مگر پُروقار تقریب میں منائی گئی۔

 اس موقع پر ہسپتال کے عملے نے ڈاکٹر محمد یاسین کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈاکٹر حسین عبداللہ، عتیق گجر، شوکت، محمد سلیم اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ شرکا نے ڈاکٹر محمد یاسین کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و درازی عمر کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں