پینسرہ: پنجاب کالج کے کیمپس میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب کالج پینسرہ کیمپس کی جانب سے افطار ڈنر کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں علاقہ بھر کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات، سکول سربراہان، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد کلسٹر ہیڈ پنجاب کالج فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کالج کی تعلیمی خدمات، طلبہ کی کردار سازی اور ادارے کے معاشرتی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کالج کا مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ میں اخلاقی اقدار اور مثبت معاشرتی سوچ کو فروغ دینا ہے ۔تقریب میں شریک مہمانوں میں میڈم عائشہ رفعت، حاتم رفعت، سابق ایم پی اے خواجہ اسلام، رانا عرفان، چوہدری گلزار احمد، پرنسپل پنجاب کالج پینسرہ ساجد الرحمن، محمد ابرار، زاہد وقاص، رانا حماد، حافظ یاسر ورک اور دیگر شامل تھے ۔