ملت ایکسپریس کا مسافر ریلوے لائن پر لگے سگنل ٹاور کی ٹکر سے جاں بحق
شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)ملت ایکسپریس کا مسافر ریلوے لائن پر لگے سگنل ٹاور کی ٹکر سے جاں بحق۔
ریلوے پولیس کے مطابق ملت ایکسپریس کا مسافر باہر جھانک رہا تھا کہ باہر لگے سگنل ٹاور سے سر ٹکرانے سے مسافر نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت۔محمد شاہد کے نام سے ہوئی۔