ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چودھری محمد امجد نے عہدہ سنبھال لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چوہدری محمد امجد نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر دفتر میں تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بابر منیر چودھری، سینئر آڈیٹر رانا احسان اکبر، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ راؤ کامران اور دیگر افسروں ا ور ملازمین نے شرکت کی۔چودھری محمد امجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانت داری، محنت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔