عوامی مسائل ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ واٹس ایپ نمبر لانچ کر نیکافیصلہ

عوامی مسائل ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ واٹس ایپ نمبر لانچ کر نیکافیصلہ

ایک ہی نمبر پر میونسپل کارپوریشن، واسا، ایف ڈی اے کی شکایات درج ہو سکیں گی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی علاقائی مسائل کی نشاندہی اور شکایات کے ازالے کے لیے ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ واٹس ایپ موبائل نمبر لانچ کیا جا رہا ہے ۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ہی نمبر پر میونسپل کارپوریشن، واسا، ایف ڈی اے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ تحفظ ماحول اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سمیت مختلف محکموں سے متعلق شکایات کا اندراج اور ازالہ ممکن ہوگا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ کی لانچنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہری اپنے متعلقہ محکمہ کا آپشن کھول کر تصویر یا ویڈیو کے ساتھ شکایت درج کرا سکیں گے ۔ شکایت کنندگان سے عوامی فیڈ بیک بھی لیا جائے گا اور مسئلہ حل ہونے تک انہیں مطمئن کیا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ کا مقصد عوام کو مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی جانچ بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں