پنجاب کالج ٹوبہ کیمپس میں دعوت افطار، طلبا کی شرکت
کالج تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہا:رفعت اقبال
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج ٹوبہ کیمپس میں حسب روایت شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں کلیسٹر ہیڈ پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال، ڈائریکٹر حطیم رفعت، پرنسپل فیضان واجد، میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ، سینئر صحافی اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان، والدین اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔پروفیسر رفعت اقبال نے کہا کہ پنجاب کالجز ملک میں اعلیٰ معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے گرانقدر اقدامات کر رہا ہے اور کالج کے طلبانے حالیہ امتحانات میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کر کے اعزاز برقرار رکھا۔